Live Updates

پنجاب حکومت نوجوانوں میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے‘ حسین جہانیاں گردیزی

اعظم عمران خان کے سلوگن گرین پاکستان ،کلین پاکستان کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے‘صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب

جمعرات 7 مارچ 2019 15:02

پنجاب حکومت نوجوانوں میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات ..
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ ملک وسائل سے مالامال لیکن بدقسمتی سے انسانوں کی تعلیم اور ترقی پر پیسہ خرچ نہ کیا گیاجس کی وجہ دنیا کی ترقی کی دوڑ میں ہم سب سے پیچھے ہیں ،پنجاب حکومت نوجوانوں میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے سلوگن گرین پاکستان ،کلین پاکستان کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے،اپنے سیاسی کیرئیر میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے فروغ پر دی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہہ روزہ سپورٹس میلے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری خالد جاوید آرائیں ،اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن سید حیدر عباس گردیزی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خانیوال محترمہ رقیہ سلطانہ،پرنسپل کالج پروفیسر عیش محمد ،پروفیس رڈاکٹر جاوید اصغر سمیت دیگر مہمانان اعزاز بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعدچائنہ نے زراعت کے شعبہ میں ترقی کی اور پھر انڈسٹریز میں ترقی کرکے اپنا لوہا منایا چائنہ مستقبل قریب میں معاشی قوت بننے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کیا لیکن ہم نے یہ وسائل انسانوں کی تعلیم و ترقی پر خرچ نہیں کیے جس کی وجہ سے دنیا کی ترقی کی دوڑ میں ہم پیچھے ہیں،تعلیم کے فروغ میں کوتاہی کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں ،ترقی کی اس دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ہمیں سرتوڑ کوششیں کرناہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوڑ میں جیت اور ہارانسانی زندگی کا حصہ ہے اس سے سیکھنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں ،اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں طلبہ کو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات