بحیثیت پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ ہونے پر فخر ہے،تہمینہ جنجوعہ

زندگی کے میدان میں جدوجہد کرنیوالی پاکستان کی تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں،پیغام

جمعہ 8 مارچ 2019 21:49

بحیثیت پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ ہونے پر فخر ہے،تہمینہ جنجوعہ
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ انہیں بحیثیت خاتون پہلی سیکرٹری خارجہ تعینات ہونے پر فخر ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان بھر کی تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہیں جنہوںنے زندگی کے میدان میں جدوجہد کررہی ہیں ، وہ خواتین جو خودمردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں یا گھروں میں بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں آج یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بننے کی جدوجہدمیں فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم شائستہ اکرام اللہ نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ فارن سروسز میں زیادہ سے زیادہ خواتین آرہی ہیں، اگر چہ فارن سروسز میں انکے لیے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔انہیں بیرونی ممالک میں بطور سفارتکار جاکر کام کرنا پڑتاہے، تاہم ہماری خواتین بہتر کام کررہی ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان سمیت تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود