نوازشریف جس ہسپتال سے علاج کر انا چاہتے ہیں کرالیں ،باہر سے بھی ڈاکٹرز منگوا سکتے ہیں،وزیراطلاعات
نواز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو نیب میں پلی بارگین میں اپیل کریں، اندرونی معاملات میں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں ، قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں، چوہدری فواد حسین
اتوار 10 مارچ 2019 14:10
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تو اس بات پر زور دیا کہ نواز شریف کو اپنا علاج ضرور کرانا چاہیے اور ان کی جو بھی بیماری ہے اس کے علاج کے لیے اگر انہیں باہر سے بھی کوئی ڈاکٹر منگوانا ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور انہیں جس علاج کی ضرورت ہے وہ انہیں ضرور ملنا چاہیے، اس بات پر تو کوئی سیاست نہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی مسئلہ ہے انہیں بہترین علاج ضرور ملنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے حوالے سے نوٹس لینے کا کام وزیراعظم عمران خان کا تو نہیں تھا انہوں نے تو میڈیا پر بار بار یہ بات آنے پر نوٹس لیا، اصولی طور پر تو نواز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور عدالت نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت مسترد کی ہے اس لیے جیل حکام جانے یا عدلیہ جانے حکومت کا اس معاملے سے کوئی زیادہ تعلق نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نواز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور اگر وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو نیب میں پلی بارگین کا قانون بھی موجود ہے انہیں چاہئے کہ وہ پلی بارگین میں اپیل کریں، نواز شریف پر کرپشن کے جو کیسز ہیں وہ قومی دولت ہے کسی کا ذاتی پیسہ تو ہے نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے وسائل دئیے ہیں وہ چاہیں تو اپنے علاج کے لیے باہر سے بھی ڈاکٹر منگوا سکتے ہیں، ملک سے ان کا باہر جانا اس لیے بھی مشکل ہو گا کیونکہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز بھی کرپشن کے کیسز میں مطلوب ہیں جو وطن واپس نہیں آئے اس لیے عدالت کے احکامات کے بغیر حکومت ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور ان کی اس بات کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، نواز شریف ملک میں جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں۔ ایک سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اندرونی معاملات میں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.