تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین نے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف دفاتر کی تالہ بندی کی

جمعرات 14 مارچ 2019 18:49

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین نے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف دفاتر کی تالہ بندی کر کے پریس کلب کے سامنے تین روزہ علامتی بھوک ہٹرتال کرنے کا اعلان کر کردیا،ریگیولیٹری اتھارٹی کا قیام بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کی سازش ہے، مطالبہ تسلیم کیا جائے ، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر کے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے حکومت سندھ کی جانب سے سندھ ایجوکیشن بورڈ ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے گذشتہ روز تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھی کر کام چوڑ ہڑتال کی اور بورڈ کے احاطے میں ملازمین رہنماؤں عبدالفتاح مہر ،رفیق پلھ،محمد بچل پیرزادہ، غلام قادر دھاریجو ،ظفراللہ لاشاری، عبدالسمیع سومرو،غلام مصطفی پیرزادہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا کے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کو بورڈز کی خود مختاری کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ واپس لے اور ملازمین میں پھیلی بیچینی کا خاتمہ کرے رہنماؤں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پیر ،منگل،بدھ کو تعلیمی بورڈ سکھر کی مکمل تالہ بندی کرکے سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاجی دھرنا دیا جائیگا اور جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہونگے ہمارا ہر امن احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :