پنجاب یونیورسٹی میں جمہوریت کے موجودہ رحجانات پر سیمینار

جمعرات 14 مارچ 2019 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساو،ْتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام دنیا میں جمہوریت کے موجودہ رحجانات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سویڈن کی یونیورسٹی آف گاٹھن برگ کے شعبہ پولیٹکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن لنبرگ نے خصوصی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سٹیفن نے نظام جمہوریت پر تفصیلی پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے جمہوریت کی ابتدائی تعریف اور ارتقاء کے مختلف مرحلوں اور اقسام پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ رفتہ رفتہ آزاد جمہوری نظام منتخب ہونے والی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کی نشست ہوئی۔