اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے عملے نے ملک بھر سمیت بلوچستان میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ملک گیر کارروائیوں میں 2 ارب 37 کروڑ97 لاکھ روپے مالیت کی 3244.453 کلو گرام منشیات برآمد ،2خواتین سمگلروں سمیت 16 ملزمان گرفتار ،7 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

جمعرات 14 مارچ 2019 19:04

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے عملے نے ملک بھر سمیت بلوچستان میں منشیات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی منشیات کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں 14ملک گیر کارروائیوں کے دوران 2 ارب 37 کروڑ97 لاکھ روپے مالیت کی 3244.453 کلو گرام منشیات برآمد کر کے منشیات سمگلنگ میں ملوث 2خواتین سمگلروں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 گاڑیاں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خفیہ اطلاع ملنے پر مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران ضلع پنجگورمیں واقع تربت روڈ سے ایک لاوارث ٹیوٹا کرولا XLI کار کو قبضے میں لیکر اس میں موجود 50 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

منشیات کسی دوسرے گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے منتقل کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلعی قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن کے پہاڑی علاقوں سے 15 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کے غیر آباد علاقے کلی سرخاب میں چھپائی گئی 2960 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھیں۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلع تربت میں واقع بلیدہ روڈ سے ایک ایرانی زمیاد گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 126 کلو گرام چرس برآمد کر کے پنجگور کے رہائشی محمد اقبال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے عملے نے پاک سرزمین سمیت دنیا بھر سے منشیات کو جڑ سے خاتمے کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 14ملک گیر کاروائیوں کے دوران2 ارب 37کروڑ97 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی3244.453کلوگرام منشیات برآمد کر لی جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمگلروں سمیت16ملزمان کوحراست میں لے لیا اور7گاڑیاںبھی تحویل میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 3218.5کلو گرام چرس،16.8کلو گرام افیون، 5.6 کلو گرام ہیروئن، 3.553 کلوگرام ایمفیٹا مائن(آئس) اور1900 عدد زیناکس (نشہ آور گولیاں)شامل ہیں۔اے این ایف کا عملہ منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔