Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،

خیبر پختونخواہ میں انضمام کے حوالے سے انتظامی اصلاحات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ انضمام شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے پاک رکھا جائے ، فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم

جمعہ 15 مارچ 2019 18:00

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،
مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے پاک رکھا جائے اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلہ نئی میں قبائلی علاقہ جات (سابقہ فاٹا) کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام کے حوالے سے انتظامی اصلاحات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ کااہتمام کیا گیا ۔

گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ محمود خان، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیرِ مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیرِ اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیرِ مملکت شہریار خان آفریدی ، کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور آئی جی ایف سی بریفنگ میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ قبائلی علاقہ جات میں انتظامی اصلاحات، عوامی نمائندگی و مقامی حکومتوں کے نظام، عوامی فلا ح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے روڈ میپ کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انضمام شدہ علاقوں میں عدالتی نظام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انضمام شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے پاک رکھا جائے اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات