Live Updates

پیپلز پارٹی کی قیادت کو پنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں،خورشید شاہ

کبھی پنڈی میں ہمیں سولی چڑھایا گیا، کبھی سرعام قتل کیا گیا،جھوٹے مقدمات کی نئی سیریز بھی ماضی کی طرح ناکام ہو گی، زداری کا کیس راولپنڈی منتقل کر نے پر رد عمل

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:12

پیپلز پارٹی کی قیادت کو پنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو پنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں،کبھی پنڈی میں ہمیں سولی چڑھایا گیا، کبھی سرعام قتل کیا گیا،جھوٹے مقدمات کی نئی سیریز بھی ماضی کی طرح ناکام ہو گی۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کے خلاف نیب مقدمات کی راولپنڈی منتقلی پر خورشید شاہ نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو پنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ کبھی پنڈی میں ہمیں سولی چڑھایا گیا، کبھی سرعام قتل کیا گیا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ان ہتھکنڈروں سے پیپلز پارٹی کی جمہوری، آئینی جدوجہد دبائی نہیں جا سکتی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ جھوٹے مقدمات کی نئی سیریز بھی ماضی کی طرح ناکام ہو گی۔

خورشید شاہ نے کہاکہ عمران اور مودی کی سیاست ایک جیسی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کے پاس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ بھارت میں مودی سیاسی فائدے کیلئے سرحد پر کشیدگی بڑھارہا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ یہاں عمران اپنی ناکامی چھپانے کے لیئے اپوزیشن کے خلاف شور مچا رہا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ انشاء اللہ مودی اور عمران دونوں اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوں گے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ دنیا اور خطے کے حالات ملک کے اندر انتشار، تقسیم کے متحمل نہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ کٹھ پتلی عمران حکومت اپوزیشن سے انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ دشمن کے خلاف پاکستانی قوم کو اب بھی اپوزیشن ہی متحد رکھے گی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن عوام کو متحد بھی رکھے گی اور کٹھ پتلی حکومت سے نجات بھی دلائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات