صوابی میں بیس کنال اراضی پر ہائیر سیکنڈری سکول تعمیر کیا جائیگا،اسد قیصر
صوابی کو ماڈل ضلع بنانا ان کا مشن ہے صوابی کے گھر گھر گیس پہنچا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے رہیں گے،سپیکرقومی اسمبلی
اتوار 17 مارچ 2019 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل پابینی میں گیس کی فراہمی کے لئے تین کروڑ روپے جمع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوابی کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہو چکا ہے اور اپنی دور حکومت میں تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے صوابی بائی پاس روڈ کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائیگا پہلے مرحلے میں پانچ کلو میٹر روڈ تعمیر کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں آئندہ مالی سال چھ کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا انصاف ، امن ، بہتر تعلیم و صحت وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے اور ملک بھر میں ان کے اس مشن پر کامیابی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت امن پسند ہے اس لئے بھارت کو ہٹ دھرمی سے امن کی طرف آگے بڑھنا ہو گا دونوں ملکوں کے مابین جنگ کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان کا سبب بنے گا بھارتی وزیر اعظم مودی الیکشن جیتنے کے لئے پاکستان کے خلاف اپنے عوام میں تعصب اور نفرت پھیلا رہے ہیں جو وہاں کے عوام کے لئے نقصان دہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن ہی سے معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے پاکستان عالمی دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہیں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے مالی تعاون کا جو ہاتھ بڑھایا ہے اس پر مودی سرکار کو تکلیف پہنچا ہے پاکستان کی کامیاب پالیسی کے سبب عالمی دنیا سے سرمایہ کار پاکستان آکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.