ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 18 مارچ 2019 19:20

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کیلئے قرار داد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ نے امریکہ میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کے لئے ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو امریکہ کے مظالم کا شکار ہیں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں کو پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان دختر پاکستان کا خطاب دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔