سانحہ بیلہ کے باوجود لسبیلہ میں مسافر بسوں میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

سی آئی اے پولیس کی کاروائی میں بس ڈرائیور سے برآمد پرچیوں نے لیویز چیک پوسٹوں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا،

پیر 18 مارچ 2019 21:35

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سانحہ بیلہ کے باوجود لسبیلہ میں مسافر بسوں میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا سی آئی اے پولیس کی کاروائی میں بس ڈرائیور سے برآمد پرچیوں نے لیویز چیک پوسٹوں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، بلوچستان کے صوبائی حکومت نے گذشتہ ماہ بیلہ میں ہونے والے المناک حادثے کے بعد جس میں 27افراد جھلس کر شہید ہوگئے تھے مسافر بسوں میں غیرقانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی مکمل پابندی کا دعوہ کیا مگر گذشتہ روز سی آئی اے پولیس حب نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر بس کے خفیہ ٹینکوں میں سے آٹھ ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کرکے صوبائی حکومت کے دعوے پر سوال کھڑے کردئیے جبکہ مذکورہ کاروائی میں گرفتار بس ڈرائیور سے برآمد پرچیوں نے لسبیلہ میں قائم لیویز فورس کے چیک پوسٹوں کی کارکردگی کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا پرچیوںمیں فی چیک پوسٹ کتنا وصولی کرکے غیرقانونی ایرانی تیل حب اسمگل کرنے کی اجازت دے رہا ہے سب کچھ پرچیوں نے واضع کردیا واضع رہے کہ کراچی کوئٹہ اور کراچی گوادر کے راستے میں لسبیلہ کے حدود میں لیویز فورس کی متعدد چیک پوسٹیں قائم ہیں مگر اتنے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے باوجود لیویر فورس لسبیلہ کو احساس تک نہیں پرچی کے مطابق ہر چیک پوسٹ پراپنا حصہ لیکر غیرقانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی اجازت دے رہے ہیں.لسبیلہ میں متعدد لیویز فورس کی چیک پوسٹوں کے باوجود غیرقانونی ایرانی تیل سے لوڈ مسافر بسیں کیسے حب تک پہنچتی ہیں صوبائی حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے�

(جاری ہے)