Live Updates

پاکستان اور امن مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم آنی چاہیے ،سینیٹر فیصل جاوید

ہمارے بہادر سپاہیوں نے عالمی امن کیلئے جوکچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں، آپ کو پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر لگ رہا ہے، بلاول بھٹو زر داری کے بیان پر رد عمل

منگل 19 مارچ 2019 13:44

پاکستان اور امن مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور امن مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم آنی چاہیے ،ہمارے بہادر سپاہیوں نے عالمی امن کیلئے جوکچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں، آپ کو پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر لگ رہا ہے۔

منگل کو بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے عالمی امن کیلئے جوکچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کیلئے امن کا پیغامبر بن کر ابھرا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی پھر بھی عالمی امن کی خاطر پاکستان نے 123 ارب ڈالرز کی مالی قربانی دی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان اور امن مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم آنی چاہئے۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ نیا پاکستان ہے جس میں گھٹیا تماشوں سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی چاہتے ہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سندھ کی 70 فیصد آبادی خط غربت کے نیچے سسک رہی ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آپ اور آپ کے والد نے اپنے 30 سالہ اقتدار میں غربت کی چکی میں پستے ان لوگوں کیلئے کیا کیا۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور غریب عوام کو غربت ایسی مصیبت سے نکالنے عمران خان کا عزم ہے۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آپ کو پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر لگ رہا ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول یاد رکھیں پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بلاول اس مصنف کو بھی کٹہرے میں کھڑا کریں جس نے ان کے بیرون ملک خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بلاول کی جماعت نے پاکستان میں ڈاکہ ڈالا اور لوٹ مار کا مال باہر منتقل کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات