مسعود اظہرسے متعلق ہمارا موقف واضح اور اٹل ہے، چین

:پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں ،پاک چین وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹرٹیجک مذاکرات کل ہوں گے ،ترجمان وزارت خارجہ

منگل 19 مارچ 2019 20:38

مسعود اظہرسے متعلق ہمارا موقف واضح اور اٹل ہے، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) چین ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسعود اظہر سے متعلق ہمارا موقف واضح اور اٹل ہے ،پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ، پاک چین کے وزرائے خارجہ سطح کی سٹرٹیجک مذاکرات آ ج ہوں گے جس میں خطے میں کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ ترجمان وزارت خارجہ چین کینگ شوانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے چین تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مسعود اظہر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اور بھارت سے قریبی رابطے رکھیں گے۔ چین پاک بھارت کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے امن اور استحکام کے لئے دو طرفہ مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور چین دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کو جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدام کو سراہتے ہیں ۔

اس سے دونوں ممالک کے مابین تنائو میں کمی کے لئے مدد ملے گی۔ ہمیں اٴْمید ہے کہ پاکستان اوربھارت اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ چین نے بھارت کو کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔بھارت میں تعینات چینی سفیر لوو زاہوئی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قراردار کو آخری لمحے میں ویٹو کر دیا تھا۔