شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم

مجھے آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سے روک دیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا ٹوئٹ

منگل 19 مارچ 2019 23:01

شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) اپوزیشن لیڈرشہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے۔ سماجی را بطوں یک سائٹ ٹوئٹرپراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔

(جاری ہے)

اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔ #h#