ایپکا کا تمام محکموں کے افسران کوفوری پرموشن کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کا مطالبہ

ؒ جو درجہ چہارم کے ملازمین میرٹ پر پورااتریں انھیں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی جائے،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

منگل 19 مارچ 2019 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان سردار حنیف پنجاب حکومت کے زیر اہتمام راولپنڈی ضلع میں چلنے والے سرکاری اداروں کے درجہ چہارم ملازمین کی20فیصد کوٹے کے تحت ان سروس پروشن میں مسلسل تاخیر اور ٹائم سکیل نہ دیئے جانے پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ تمام محکمہ جات کے افسران فوری پرموشن کمیٹیوں کے اجلاس بلوائیں اور جو درجہ چہارم کے ملازمین میرٹ پر پورااتریں انھیں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی جائے یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز مختلف محکموں کی یونین عہدے داروں کے اجلاس میں کیااجلاس کی روداد تمام محکموں کے ذمہ دار افسران کو تحریری طور پر بھی بجھوادی گئی ، اجلاس میں افتخار احمد گڈو، ابرار خان ،راجہ فہیم اکبر جنجوعہ ،شاہد رضاپادری ،چوہدری فیاض، ملک جمیل اعوان ،آفتاب گیلانی ، راجہ نزاکت ملک زبیر،راجہ روف ، ریاض بیگ ، چوہدری وحید مراد ، ملک حسن اختر،جمیل فیاض ، راجہ جہانگیر ، شکیل میو،ملک اقبال، ریاض کھرل، قاضی قمر افضال ، ملک عابد، ارشد ڈھلوں، شہزادکامران ،اعجاز مغل ، چوہدری عامر،منیر غوری ، خلیل میر ، سہیل قیصر ، صغیر قریشی ،حنیف اعوان ، سرفراز قریشی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں درجہ چہارم کے ملازمین کو ترقی نہ دئیے جانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاگیااور تنظیمی امور کو اگلے اجلاس تک کے لئے موخر کردیاگیا۔

#h#

متعلقہ عنوان :