Live Updates

تاحیات نااہل سیاستدان جہانگیر ترین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت ، مسلم لیگ (ن)کی وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید

عمران نیازی کا دعوی تھا عدالتی سزا پر جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا، یوٹرن لے کر کابینہ میں بٹھالیا،مریم اور نگزیب عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز سے پیار ہے،جہانگیر ترین کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر حکومت اور نیب دونوں کی آنکھیں بند ہیں، بیان

منگل 19 مارچ 2019 23:58

تاحیات نااہل سیاستدان جہانگیر ترین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاحیات نااہل سیاست دان جہانگیر ترین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت پروزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دعوی تھا عدالتی سزا پر جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا، یوٹرن لے کر کابینہ میں بٹھالیا،عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز سے پیار ہے۔

منگل کوایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی کا دعوی تھا عدالتی سزا پر جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا، یوٹرن لے کر کابینہ میں بٹھالیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز سے پیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیازی صاحب نے کرپشن ٹھیکے پر دی ہوئی ہے، خود کو عدالت سے برتر سمجھتے ہیں،عدالت سے سزا یافتہ شخص کابینہ اجلاس میں بٹھانا توہین عدالت نہیں ۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران نیازی بتائیں کس حیثیت میں منی لانڈرنگ میں عدالتی سزا یافتہ کو آئینی فورم میں بٹھایا ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی اصلاحات کا شعبہ کس حیثیت سے ’منی لانڈر‘ کے حوالے کیاجارہا ہی ۔انہوںنے کہاکہ پہلے ان سائیٹ ٹریڈنگ،بچوں اور باورچی کے نام پر منی لانڈرنگ ہوئی، اب کسانوں کی روزی پرڈاکہ ڈالا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ان سائیٹ ٹریڈنگ‘ بچوں اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی ۔

انہوںن ے کہاکہ عمران صاحب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیوں نہیں ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ انہوںن ے کہاکہ عمران نیازی بیرون ملک سے منی لانڈرنگ کے 600 ارب واپسی کے دعوے کو جہانگیر ترین کے پیسے واپس لاکر پورا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ علیمہ باجی کو این آر او دینے کے بعد سزایافتہ’اے ٹی ایم‘ کو کابینہ اجلاس میں بٹھانا بھی این آر او ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر حکومت اور نیب دونوں کی آنکھیں بند ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات