Live Updates

ئ*عدالت عظمی کئی بار نیب کارکردگی پرانگلیاں اٹھا چکی ہے‘لیگی رہنما چوہدری شیر علی

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

غ*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کئی بار نیب کارکردگی پرانگلیاں اٹھا چکی ہے اگر نیب نے حقائق کو پیش رکھ کر ذمہ داری نہ نبھائی تواس پر سے قوم کا اعتماد بھی مکمل طور پر ختم ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پرپولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی دیا اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان جتنا مرضی زور لگالیں سیاسی کارکنوں اور قائدین کے درمیان محبت وعقیدت کا رشتہ ختم نہیں ہوگا یہ رشتہ ہمیشہ رقرار رہیگاانہوں نے کہا کہ آج اپنے قائدین سے یکجہتی اوراظہار محبت کیلئے آنے والے کارکنوں پرتشدد کرنے اور انکی گرفتاریوں کی ہدایت دینے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کوعوام کوبتانا ہوگا کہ ماضی میںجب نے انہوں نے دھرنا دیا تھا تو کیااسوقت بھی کسی نے ان پر یا انکے کسی کارکن پر پولیس تشدد کی ہدایت کی تھی․

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات