Live Updates

ی*وزیراعظم کیلئے آئندہ ماہ پشاوری چپل سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار ہونے کا انکشاف

ش*عمران خان کی وجہ سے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی ج* پہلا جوڑا گفٹ کرنے کے بعد ہزاروں روپے فی چیل ادائیگی کی جاتی ہے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

‘ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعظم کیلئے آئندہ ماہ پشاوری چپل سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلا جوڑا گفٹ، بعد ازاں ہزاروں روپے فی چیل ادائیگی کی جاتی ہے ۔ عمران خان کی وجہ سے پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ اپریل میں سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل دی جائے گی اس سلسلہ میں افغانستان سے سپیشل نایاب کھالیں منگوائی گئی ہیں۔

پشاوری چپل تیار کرنے والے چاچا نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔ پہلی چپل اس وقت گفٹ دی تھی جب وہ چیئرمین تحریک انصاف تھے تاہم اب ہر چپل پر ہزاروں روپے انہیں دیئے جاتے ہیں نیز عمران خان کی وجہ سے انکی دوکان پر دن رات کام کرنے کا رش لگا رہتا ہے اور عوام عمران خان چپل ڈیزائن پر چپل پہننا پسند کرتے ہیں چا چا نور کا کہان تھا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے اور انکی زندگی ہفتوں اور مہینوں میں ہی بدل گئی۔

(جاری ہے)

چاچا نور کے پڑوسی ایک دوکاندار افضل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سٹائل پر چپل بنوانے کیلئے پنجاب‘ کے پی کے اور وفاقی وزراء بھی اپنی پیمائش دینے کیلئے آتے ہیں اور چپل کی دوگنی چوگنی قیمت بھی دینے کو راضی ہوتے ہین ان کا کہنا تھا کہ چا چا نور انتہائی ایماندار اور محنتی انسان ہیں شاہد اس کی ایمانداری اور لگن کی وجہ سے ان کے کاروبار کو بڑھائو ملا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات