)سکھر،مسلم وحدت مسلمین نے اپنا تاریخی کنونشن اسلام آباد میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

ي*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) شیعہ علماء ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مسلم وحدت مسلمین نے اپنا تاریخی کنونشن اسلام آباد میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس کنونشن میں امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کو واضع طور پر رکھا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر پریس کلب میں وکیل احسان شر ، بابر حسین ابڑو و دیگر کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کیا علامہ مقصود ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران دائش کا قیام امریکہ کے سابق صدر اوبامہ اور انکی حکومت نے کیا ، مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس دہشت گردی میں براہ راست مغربی اسلام دشمن قوتیں شامل ہیں جو بڑے بڑے دہشت گرد تیار کر کے مسلمانوں کا نشانہ بنا رہے ہیں مسلم وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملک میں کرپشن کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا ، احتساب برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئے، پر امن لوگوں کو مذہبی آزادی ہونا چاہئے ، اگر کسی درگاہ یا امام بارگاہ پر حملہ ہوتا ہے تو اسے بند کیا جا تا ہے جو درست عمل نہیں ہے ایسے عمل سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ نیوز لینڈ واقعہ امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف موئثر اقدام کریں۔#