پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورے جرمنی کے موقع پر پیپلزپارٹی جرمنی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی روشنی اور ھدایات پر جرمنی سمیت یورپ بھر میں تنظیم سازی اور یونٹس سطح پر پارٹی کو فعال کرنا کے سلسلے میں جرمنی کے یونیورسٹیز کے شہر گوٹنگن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

تقریب  پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ اور وومن ونگ جرمنی کی صدر محترمہ نزہت ہارون کی صدارت میں منعقد ھوا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 19:57

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورے جرمنی ..
گوٹنگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورے جرمنی کے موقع پر پیپلزپارٹی جرمنی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی روشنی اور ھدایات پر جرمنی سمیت یورپ بھر میں تنظیم سازی اور یونٹس سطح پر پارٹی کو فعال کرنا کے سلسلے میں جرمنی کے یونیورسٹیز کے شہر گوٹنگن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔



تقریب پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ اور وومن ونگ جرمنی کی صدر محترمہ نزہت ہارون کی صدارت میں منعقد ھوا نچلی سطح پر تنظم سازی کے اس تقریب میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں پیپلز پارٹی جرمنی کے سیکریٹری جنرل چوھدری فاروق ،سینئر نائب صدر چودھری محمد یونس،نائب صدر کفائت حسین سلیھریا ،برلن کے صدر ملک منظور اعوان ، ملک ایوب اعوان ، ہیمبرگ شہر پیپلزپارٹی کے صدر فرید شاہ ، زاھد علی قریشی، بریمین کے صدر نسیم چیمہ ،طلبہ تنظیم کے رہنما مسرور حسین سمیت گوٹنگن شہر کے مختلف مکاتبےفکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین سمیت ،طالبعلم سیاسی سماجی شخصیات ،ڈاکٹرز پروفیسرز نےخصوصی شرکت کی، ۔

(جاری ہے)


گوٹنگن کے مقامی کمیونٹی سینٹر منعقد تقریب میں مقامی سیاسی کارکنان نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا تقریب کا باقاعدہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت کی سعادت سید میثم عباس کے خوبصورت آواز سے کیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی ویمن ونگ تقریب میں بھارتی ظلم و ستم سے متاثرہ مظلوم کشمیرعوام اور شہداء اورحالیہ رونماھونے والے نیوزی لینڈ کے مساجدوں میں دہشتگردانہ کارروائی میں شہید ھونے والے شہیداء کے لیے 2 منٹس کی خاموشی اختیار کی گئی اور شہیداء کے لیے دعاکرائی گئی اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی اور نظریاتی پارٹی ھے جو قوم رنگ نسل زبان اور مذہب سے بالا تر ھوکر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سیمت کشمیر میں کام کر رھی ھے پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ھے جس کے قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ اس ملک اور عوام کی خاطر پیش کیا۔



پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی عہدیداران پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے انتھک کو شش کر ینگی اور جرمنی میں خواتین کے حقوق کی بھر پو ر نمائندگی کر ینگی۔انہو ں نے مزید کہاکہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنی قو می مقبولیت کو قائم و دائم رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں انہوں نے مزیر کہا کہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ جرمنی بھر میں جلد فعال ھوکر پیپلزپارٹی کے پیغام کو ہر ریاست اور جرمنی کے ہر صوبے مین موجود پاکستان کمیونٹی تک پہنچائنگے۔


اس موقع پر نومنتخب خواتین ونگ کی صدر نزہت ہارون نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اج کے دن ایک جابر حکمران نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی اور ہمارے قائد کو ایک ناکردہ گناہ کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنادی تھی اج کی تاریخ ساز دن کے موقع پر مجھے زمہ داری دی گئی ھے ہم بھٹو شہید کے مشن کو تامرگ جاری رکھیں گے ۔

تقریب مین موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے نئی منتخب عہدیداران کو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے ولولے اور جز بے کا اظہار کیا۔گوٹنگن کے شہر میں منعقد اس پوروقار ۔اس تقریب کی میزبانی اور سارے انتظامات پیپلزپارٹی گوٹنگن کے صدر محمد کےھارون اور ان کی اہل خانہ نے کئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورے جرمنی کے موقع پر پیپلزپارٹی جرمنی کا اجلاس