ق* دہشت گردو انتہاء پسند صوبے کے امن کو خراب کرنے پر تلے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی

ةر ایک منظم پلان کے تحت صوبے کے پشتون علاقوں میں وزیرستان جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں،بیان

بدھ 20 مارچ 2019 21:35

ٰکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ضلع زیارت سنجاوی کی لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انتہاء پسند صوبے کے پرامن حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ایک منظم پلان کے تحت صوبے کے پشتون علاقوں میں وزیرستان جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں دہشتگرد مقامی فورس پر حملہ کر کے خوف ڈر اور وحشت مسلط کرنا چاہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹھی بھر شر پسند دہشتگرد بے گناہ انسانوں کے قتل عام کر کے معاشرے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں لیویز فورس پر مسلسل حملے خوف اور ڈر سے مسلط کرنا چاہتے ہیں جب تک تمام سٹیک ہولڈر اچھے اور برے کی تمیز ختم کئے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق تمام نکات پر عمل در آمد یقینی نہیں بناتے دہشت گرد کے قمامی سہولت کاروں کو نشان عبرت نہیں بناتے اس طر ح کے انسانیت سوز نا روا عملیات ہوتے رہینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آج سنجاوی میں تمام سیاسی جماعتوں انجمن تا جران کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مجرموں کی فلفور گرفتاری شہداء پیکچ پر فوری عمل درآمد شہداء کے اہل خانہ سے دکھ درد کرب کی اس گھڑی میں ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔