Live Updates

حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے،علی محمد خان

پہلی بار وزیراعظم کی جانب سے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے محکموں کے بارے میں شکایت کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی افیئر

جمعرات 21 مارچ 2019 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی افیئر و انچارج وزیر اعظم عوامی شکایت و تدارک ونگ علی محمد خان نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے۔پہلی بار وزیراعظم کی جانب سے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے محکموں کے بارے میں شکایت کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں درجنوں درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کئے گئے یہ بات انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں عوامی شکایات کے حوالے سے ملنے والی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے کہ ان کا فوری تدارک کیا جائے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان کاکڑ،ایس ایس پی لیگل سجادحیدر ترین کے علاوہ وفاقی محکموں جیسے میں کیسکو ،سوئی سدرن گیس کے علاوہ صوبائی محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستا ن کی جانب سے سرکاری محکموں کے بارے میں شکایات کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک عوامی شکایت سیل قائم کیا گیا تھا ملک بھر کی طرح بلوچستان سے 70سے 80لوگوں نے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے بارے میں اپنی ملازمت اوردیگر امور کے بارے میں شکایات تحریری طور پر کی تھیں جس کی روشنی میں وزیر اعظم تمام صوبوں میں ان شکایات کے حوالے سے تدارک کے لئے وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی افیئر و انچارج وزیر اعظم عوامی شکایت و تدارک ونگ علی محمد خان کو کوئٹہ بھیجا گیا انہوں نے سائلین کی داد رسی کرنے کے لئے ان کی درخواست پر عملدرآمد کے لئے لوگوں کی شکایت سن کر موقع پر احکامات صادر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو حل کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسئلے حل ہو۔

موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ عوام نے انہیں ووٹ دیکر ایوان میں بھیجا ہے ہم ان کی امید وں پر پورا اتاریں گے عوام کے ساتھ کسی بھی محکمے یا سرکاری آفیسرکو زیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔عوامی مسائل کا ہر صورت تدارک یقینی بنائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات