پنڈی گھیب : بچوں کی سکول وین کو حادثہ، آٹھ بچے زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) بچوں کی سکول وین کو حادثہ ۔ آٹھ بچے زخمی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول بچوں کی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہر کر درخت سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چھ بچے ، دو بچیاں اور ڈرائیو ر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تیز رفتاری کے باعث ٹیک اوور کرتے ہوئے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :