سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا جلاس ، وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ڑوب سیکشن کا منصوبہ منظور
اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور ،96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے ×حکومت مغربی راستوں کی تعمیر کو ترجیح دیتی ہے اور پسماندہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے ، خسرو بختیار
جمعرات 21 مارچ 2019 23:36
(جاری ہے)
اجلاس میں گوورننس ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کی جانب سے دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ N-50 کچلاک ڑوب سیکشن کو دو رویہ کے لیے زمین کے حصول کے لیے 11342.0 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلا س نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔
زارت مواصلات کا دوسرا منصوبہ N-50 کچلاک ڑوب سیکشن کو دو رویہ کرنے اور تعمیر کے لیے 67638.46 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مغربی روٹ کی تعمیر پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ موجودہ حکومت اس کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے اسلام آباد میں قائم وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنانے ، ہنر مند افراد سے استفادہ ہونے اور سامان اور فرنیچر کی خریداری کے لیے 418.717 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور چلاس میں سکاوٹس ہیڈ کوارٹر اور 144 ونگ چلاس کی تعمیر کے لیے 493.869 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پاور ڈویڑن کی جانب سے گوادر کے علاقے مکران کو پاکستان کے قومی گرڈ سسٹم کے ساتھ ملانے کے لیے 17421.44 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی کے لیے یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔شیراز راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.