حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مال روڈ پر دیا جانیوالا دھرنا چار روز بعد ختم کر دیا
وزیر قانون پنجاب نے مذاکرات کئے ،وزیر اعلیٰ نے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ، پہلا میٹنگ پیر کو ہو گی میڈیا نے ہماری آواز اقتدار کے ایوانو ں تک پہنچائی ، امید ہے کمیٹی کے ذریعے پچیس سالہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا‘ رخسانہ انور کی گفتگو
جمعرات 21 مارچ 2019 23:41
(جاری ہے)
وفد نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سے مطالبات پورے ہونے کی امید نہیں ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مطالبات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائزہ مطالبات حل کئے جائیں گے اور بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے جارہے ہیں اور دو سے تین گھنٹے میں آپ کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا ۔
رات کے وقت لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اور حکومتی نمائندوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوئے اورانہیں آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان کے مطالبات کا جائزہ لے کر لائحہ عمل مرتب کرے گی ۔ وزیر قانون کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں وزیر صحت ، وزیر بہبود آباد ی ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ، سیکرٹری ریگولیشنز اور سیکرٹری فنانس شامل ہوں گے ۔ کمیٹی اپ گریڈیشن ، سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کا جائزہ لے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ انور نے مذاکرات کامیاب ہونے او ردھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چار روز تک بے حس تھی لیکن میڈیا نے حکومت کی بے حسی کو توڑا اور ہماری آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کمیٹی کے حوالے سے تحریری آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ ہمارا پچیس سالہ دیرینہ مطالبہ اس کمیٹی کے ذریعے حل ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی پہلی باضابطہ میٹنگ پیر کے روز منعقد ہو گی جس میں یونین کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز واپس گھروں کو روانہ ہو گئیں۔ قبل ازیں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چوتھے روز بھی مال روڈ پر دھرنا جاری رکھا جس کیو جہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رکھا ۔ مال روڈ کی بندش کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوںپر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔دھرنے میں شریک خواتین وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتی رہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.