ملک دشمن عناصر کراچی کا امن خراب کرانے کے لئے لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 مارچ 2019 17:56

ملک دشمن عناصر کراچی کا امن خراب کرانے کے لئے لسانی فسادات کرانا چاہتے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں مفتی عثمان تقی پر قاتلانہ حملے سمیت شہریوں کو قتل کرنے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر کراچی کا امن خراب کرنے کے لئے لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں، کراچی کا امن بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔

کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی کی عوام نے کراچی کا امن لوٹانے پر تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔ کراچی میں دوبارہ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے دن دھاڑی شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے سندھ پولیس برائے نام رہ گئی ہے سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے سندھ کے وزراء نیب زدہ ہوچکے ہیں اپنی کرپشن چھپانے میں مصروف عمل ہیں، رواں ماہ بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں سندھ میں بھی بڑی تبدیلی آنی والی ہے نواز لیگ کے بعد پیپلزپارٹی بھی بھارت کی بی ٹیم بن چکی ہے ملک کے دفاع کے خاطر پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، بلاول اور مریم اپنے والد کو بچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، جس ملک کی عوام پر حکمرانی کرنے خواہش رکھتے ہیں اسی ملک کے خلاف بیانات دیکر مودی کو خوش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاک فوج ملک کی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، کسی کے اہمکانہ بیانات سے کوئی فرق نہیں پرٹا ۔ ایسے بیانات سے عوام کو ان لیڈروں سے نفرت ہوچکی ہے ۔