کشمیر اور پاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا پڑیگا ،ڈاکٹر فیصل

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ،کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ کشمیر اور پاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا پڑے گا ،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ،کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واجد خان مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں رکھا ،اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا ۔

انہوںن ے کہاکہ کشمیر اور پاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا پڑے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا کا بھر انداز میں استعمال کرنا ہوگا ،ٹویٹر فیس بک پر کام کرنا ہوگا ،انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا ر ہے گا،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ، انہوںنے کہاکہ برسلز میں کشمیر پر جس طرح سماعت ہوئی اور واجد خان کشمیر پر اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پر کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے اور اس کو بڑھایا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے