Live Updates

کینیڈا میں کلرجی تقریب میں فنڈ ڈیم کیلئے مزید چار لاکھ پچیس ہزار سات سو چھیاسی ڈالرز کے عطیات جمع

وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرز میں نیلام، ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے بلے خریدے ڈیم کے مسئلے پر آگاہی جسٹس ثاقب نثار کا کریڈٹ ہے،بہت جلد دو ڈیموں پر کام شروع ہو جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے، جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:27

کینیڈا میں کلرجی تقریب میں فنڈ ڈیم کیلئے مزید چار لاکھ پچیس ہزار سات ..
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کینیڈا کے شہر کلرجی میں ڈیم کیلئے فنڈز اکٹھے کر نے کی تقریب میںمزید چار لاکھ پچیس ہزار سات سو چھیاسی ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے ۔ہفتہ کو کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کا یوم پاکستان منانے کا منفرد انداز اپناتے ہوئے ڈیم فنڈ میں عطیات دیکر وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔ تقریب کینیڈا کے شہر کلرجی میں منعقد کی گئی جس میں سینٹر فیصل جاوید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شریک ہوئے ،اس سے پہلے مونٹریال، ٹورنٹو اور اوٹاوہ میں بھی تقریبات بھی ایسی تقریبات ہوچکی ہیں۔

کلرجی میں منعقدہ تقریب میں 425,786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے ،تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرز میں نیلام ہوئے ، ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے بلے خریدے ۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں اب تک بیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ 45، 50 سال سے پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ ڈیم کے مسئلے پر آگاہی جسٹس ثاقب نثار کا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد دو ڈیموں پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس صرف دو بڑے ڈیم ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ پاکستان کے پاس صرف ایک مہینہ پانی کا ذخیرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے یہ ڈیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہال میں موجود سکھ برادری کے لئے تالیاں۔ انہوں نے کہاکہ کرتار پور باردڈر پر کام ہو رہا ہے۔ سینیٹرفیصل جاوید نے پاکستانیوں کو 23 مارچ کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والی نسلوں کے لئے یہ ڈیم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر لوگ پیسوں سے اعتبار کرتے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں لیکن اس کے باوجود ڈیم فنڈ کے استعمال کا طریقہ بہت محفوظ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ ڈیم ان کی زمینوں پر بننا ہے، ان کی قربانی سب سے بڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات