Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے پی ایس 99 کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پی ایس 99 کے مختلف علاقوں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ابراہیم حیدری میں پی ٹی آئی رہنما جمیلا بلوچ کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، مظفر شجراع، ایم پی اے دعا بھٹو، ڈاکٹر مسرور سیال، علی میرجت سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا پاکستا ن تحریک انصاف سندھ کی جانب سے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یوم پاکستان پر جدوجہد آزادی میں قربانیاں دینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس وقت قائد اعظم کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے عزم سے وزیراعظم عمران خان کی انتہک محنت جاری ہے نئے پاکستان میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں میں کرپشن کی وجہ سے پاکستان ترقی نہ سکا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ملک کو حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں تجدید عہد وفا کے دن ہمیں ایک قوم ہوکر ملکی سلامتی کے لیے اختلافات چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ جو ملک شہداء اور غازیوں کی امانت ہو اس کی طرف دشمن کا ہر قدم ناکام ہی ہوگا۔ پوری قوم ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کرے۔ نئے پاکستان میں اب کسی بھی کرپٹ سیاستدان کی گنجائش نہیں ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پی ایس 99کے مختلف علاقوں میں عوام میں پاکستانی پرچم بھی تقسیم کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات