سکھر ، یوم پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منی میرا تھن ریس کا انعقاد

اسکولوں میں بھی یوم پاکستان کی تقاریب

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) سکھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منی میرا تھن ریس کا انعقاد، اسکولوں میں بھی یوم پاکستان کی تقاریب،ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے سکھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم سے منی میرا تھن ریس کا انعقاد کیا جس میں مقامی کھلاڑیوں شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی میراتھن ریس میونسپل اسٹیڈیم سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس میونسپل اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس کے اختتام پر شرکائ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ریس کے اختتام پر ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا اس کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاوہ ازیں سکھر کے پبلک اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے شرکت کی تقریب میں اسکول کے طلبائ وطالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے تقریب سے خورشید احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی جدوجہد کا دن ہے اور جب بھی ہم 23 مارچ کق دن منائیں تو یاد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے اور ملک کے لیے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے دریں اثنائ نیو تعلقہ سکھر کے مختلف علاقوں قریشی گوٹھ، عزیزآباد،بروہی گوٹھ گلشن اقبال و دیگر کے مکینوں کی بڑی تعداد نے جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے مہتمم مولانا شاہنواز بروہی،جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ نیو تعلقہ کیجنرل سیکریڑی حافظ غلام اللہ بروہی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکائ ریلی سے خطاب کرتے مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اور اس دن کو پوری قوم جوش وجذبے سے منا کر دنیا پرثابت کرنا چاہتی ہے کے پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں علاوہ ازیں سکھر بچ? یونین کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر ریلی کا انقعاد کیا گیاریلی میں بچوں کی شرکت بچوں نے پاکستان زند? باد اور پاک فوج زند? باد کے نعرے لگائے ریلی کی قیادت محمد مسعود بندھانی مصدق،مزمل۔

(جاری ہے)

کررہے تھے بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھارکے تھے۔#