Live Updates

بلاول کے بھارت کے حق میں بیان سے عوام ان کا اصل چہرا پہچان چکی ہے ،حلیم عادل شیخ

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کی بجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، سب کی کرپشن کا احتساب ہوگا، رہنماء پی ٹی آئی سندھ

اتوار 24 مارچ 2019 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پیپلزپارٹی کے سیاسی یتیموں کے بیانات اب کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے بلاول کے بھارت کے حق میں بیان سے عوام حقیقت سمجھ چکی ہے کہ کون ملک کے دشمن ہیں، پاکستان کی عوام محبت وطن ہے کسی بھی سیاستدانوں کو ملک کے خلاف بیان دینے کی اجازت نہیں دے گی۔

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کی بجاء صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، سب کی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ عوام کو پئسا لوٹنے والیارب پتے بن گئے اور عوام کو مقروض بنا دیا۔ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جھاڑو پھرتی دیکھ کر خورشید شاہ کا جارحانہ رویہ اب تبدیل ہوکر منت سماجت تک پہنچ چکا ہے لیکن اب کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

احستاب کو عمل مزید تیز ہوگا۔

پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے دور میں کرپشن کی وجہ سے ملک انتہائی نازک حالت میں قرضوں تلے دبا رہا۔ زرداری اور نواز شریف کو عوام کی فکر نہیں تھی ان کو فکر تھی توکرپشن کے ذریعے پئسا بنانے کی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی قیادت نے ملک کے نام پر قرضے لیکر ایان علی اور عزیر بلوچ پر خرچ کیے سندھ کی 77 فیصد عوام کو آج بھی گٹروں کا پانی پلایا جارہا۔

انڈیا کے ایجنٹ چاہتے ہیں کہ بس وہ ہر صورت میں اقتدار سے چپٹے رہیں تاکہ ان کی پاکستان میں بھی ان کی ترجمانی ہوتی رہے۔ خورشید شاہ صاحب کے لیے مشورہ ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرکے کھیتی باڑی کریں کیوں کہ اب نیا پاکستان ہے کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑا جائے گا، عوام کے ایک ایک پئسے کا حساب لیا جائے گا۔ رواں ماہ عمران خان سندھ کے دورے پر آئینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات