ٹنڈو محمد خان، محکمہ جنگلات کی جانب سے بلڑی شاہ کریم اور ملاکاتیار پولیس کا کچے کے علاقوں میں سرکاری زمین خالی کرانے کیلئے آپریشن

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) محکمہ جنگلات ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر بلڑی شاہ کریم اور ملاکاتیار پولیس کی مدد سے جنگلات کے کچے اور پکے کے علاقوں کھوکھر، بدھکا، مولچندجنہان سومرو، سمیت دیگر سرکاری زمین خالی کرانے کے لئے آپریشن کیا گیا ، اور جنگلات میں سرکاری زمینوں پر مختلف فصلوں کو مسمارکر کے وہ سرکاری زمینیں اپنے قبضے میں لے لی گئی، اس موقع پر محکمہ جنگلات ٹنڈومحمدخان کے ڈی ایف او محبوب علی بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کیبنٹ کمیٹی تمام جاری شدہ لیز کینسل کر دی گئی ہے، اور محکمہ جنگلات کی جو بھی زمین پر قابض ہے ان سے وہ زمینیں واپس لینے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے، اور جو بھی زمینیں رہ گئی ہیں وہ زمین بھی جلد خالی کرا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائیں گی۔