سعودی شہزادے ولید بن طلال کا سانحہ کراسٹ چرچ کے شہدا کے ورثا کے لیے اہم اعلان

سعودی شہزادے ولید بن طلال نے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہدا کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 11:04

سعودی شہزادے ولید بن طلال کا سانحہ کراسٹ چرچ کے شہدا کے ورثا کے لیے ..
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) سعودی شہزادے ولید بن طلال نے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہدا کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بات الولید برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہی۔اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولید بن طلال نے امدادی رقم کے اعلان کے ساتھ لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور متوفین کے لیے بلند درجات کی دعا کی.اس کے علاوہ دنیا بھر میں بھی سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کی رات پیرس میں ایفل ٹاور کی بتیاں وقت سے پہلے بجھا دی گئیں تھیں۔ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے50مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس کی مئیر این ہیڈالگو نے شہر انتظامیہ کو حکم دیا کہ ایفل ٹاور کی بتیاں جل بند کر دی جائیں جس پر ہفتے کی صبح وقت سے پہلے ہی ایفل ٹارو کی تمام بتیاں بجھا دی گئیں۔

(جاری ہے)

این ہیڈالگو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھی کہا کہ میں صبح اٹھی تو ایک درد ناک خبر سننے کو ملی۔ ایک بار پھر عورتوں، بچوں اور مردوں پر قیامت ٹوٹی کیونکہ وہ مسلمان تھے ، ہم پیرس شہر کے تمام شہریوں اور پیرس کی تمام انتظامیہ کی طرف سے نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ اور تمام مسلم امہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمعہ کی رات ایفل ٹاور کی بتیاں آدھی رات کو بجھا دی جائیں گی، اور آدھی رات کو ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔

یاد رہے کہ 15مارچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے جنوبی جزیرے پہ موجود النور مسجد میں ایک سفید فام شخص داخل ہوا اور اندھا دھن فائرنگ کر دی جس سے50 نمازی شہید ہو گئے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ بھارت کے علاوہ پوری دنیا نے اس واقع کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا انڈرسن نے شہداءکے اہلِ خانہ سے مل کر اظہارِ ہمدردی کیا اور پوری دنیا میں شہداءکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پیرس میں بھی پیرس کی شان ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا کر مسلمان شہداءکو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔