کراچی کے ساحل سمندر اور جزائر سے بڑے پیمانے پر تمر کے جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری
روزانہ سیکڑوں ٹن تمر کی لکڑیاں ریڑھی گوٹھ اور ابراہیم حیدری گوٹھ کے سمندر کناروں پر اترنے لگیں،سرکاری حکام خاموش تماشائی بن گئے
پیر 25 مارچ 2019 13:35
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ تمر کے جنگلات ماحولیات، انسانی اور آبی حیات کے زندہ رہنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تمر کے جنگلات ماحولیات میں موجود زہریلی ہوائیں جذب کر کے آکسیجن خارج کرتا ہے اورتمر کی جڑوں میں جھینگا مچھلی کی نسل افزائش ہوتی ہے۔
محمد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ، تمر کے گھنے جنگلات تیز ہوائوں اور سمندری لہروں کو روک کر انسانی آبادی کو طوفانوں کی تباہی سے بچاتے ہیں، اگر یہ جنگلات ختم ہوگئے تو سب سے بڑا نقصان کراچی شہر کو ہوسکتا ہے اور سونامی جیسے خطرناک طوفانوں کو روکنے کیلئے کوئی بھی فطری چیز نہیں ہوگی۔ چیئرمین پاکستان فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے چند کرپٹ افسران نے رشوت اور بھتہ وصولی پر تمر کی کٹائی کو تحفظ فراہم کیا ہے اور محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا ہے، جبکہ تمر کے جنگلات پر کام کرنے والے متعدد غیر سرکاری اداروں نے بھی خاموشی کا جام نوش کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمر کے جنگلات زیادہ تر سندھ کے ساحلی علاقے اور انڈس ڈیلٹا میں موجود ہیں، جبکہ بلوچستان کی ساحلی پٹی میں تمر کے جنگلات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمر کے جنگلات کا تمام دارومدار دریائے سندھ کے پانی اور انڈس ڈیلٹا کی ماحولیات پر ہیں۔ ہمارے ملک میں ہمیشہ تمر کے جنگلات کو فضول سمجھ کر انہیں تباہ و برباد کیا گیا ہے، یہاں ہماری ریاست نے کبھی بھی تمر کے خوبصورت جنگلات کو نہ اہمیت دی ہے اور نہ ہی تمر کے جنگلات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے کوئی اقدام اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاکھوں ہیکٹرز پر مشتمل تمر کے جنگلات جنہیں مختلف طریقوں سے نقصان پہنچاتے ہوئے 70 ہزار ہیکٹرز پر محیط کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگروز کو تباہ کرنے کی ابتداء دریائے سندھ کے بہائو کو ڈیلٹا میں گرنے سے روک کر کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی میں ترقی کے نام پر بڑے پیمانے پر پورٹ قاسم، اسٹیل مل اور کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ہزاروں ایکڑ تمر کے جنگلات کوکاٹ کر تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے تمر مافیا نے تمر کے جنگلات کو کاٹ کر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چیئرمین پاکستان فشر فوک فورم نے حکومتی اداروں، محکمہ جنگلات اور ماحولیات کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ تمر کے جنگلات کے تحفظ و افزائش کیلئے عملی اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.