کہ ادارے خود مختار ہیں حکومت کا تعلق نہیں ہم صرف نے صرف پالیسی دی ہے،فیصل واڈا

منگل 26 مارچ 2019 00:11

کہ ادارے خود مختار ہیں حکومت کا تعلق نہیں ہم صرف نے صرف پالیسی دی ہے،فیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ادارے خود مختار ہیں حکومت کا تعلق نہیں ہم صرف نے صرف پالیسی دی ہے 35 سال سے کوئی ریکوری نہیں دیکھی ادارے کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو بات ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ادارے خود مختار ہیں حکومت کا تعلق نہیں ہم نے صرف پالیسی دی ہے اور کرپشن کے خلاف وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار زرداری کے دوست ہیں ریان علی کا کیس ان کے دور میں بنا مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت میں رہیں پیپلزپارٹی نے 14 اور (ن) لیگ نے 16 سال حکومت کی ہے ہم نے پچھلے 35 سال سے کوئی ریکوری نہیں دیکھی اگر ادارے کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو بات ہوگی۔