سرگودھا‘گند ے پا نی کے جوہڑ سے 14 سالہ بچے کی لا ش نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی

منگل 26 مارچ 2019 14:26

سرگودھا‘گند ے پا نی کے جوہڑ سے 14 سالہ بچے کی لا ش نکال کر پوسٹمارٹم ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر سیکنڈری بورڈ پا ر ک کے قریب پلاٹ میں گند ے پا نی کے جوہڑ سے 14 سالہ بچے کی لا ش نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔جس کی موت قتل یا کھچہ اور تحقیقات کے لئے پولیس مصروف کاروائی ہے اعلی حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 50 شمالی کے محمد صفدر کے 14 سالہ بیٹے دینی مدرسہ کے طالب علم سوہنا نواز کی نعش شہر کے علاقہ ثانوی تعلیمی بورڈ پارک کے قریب پلاٹ سے گندے پانی کے جوہڑ سے ملی۔

جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو گئی جس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سرگودھا ہسپتال منتقل کر دی۔14 سالہ سوہنا نواز کی مو ت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے جائے وقوعہ سے سواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں جبکہ تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے بچے کی نعش ملنے پر علاقہ میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔پولیس قتل یا کھچہ اور پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :