Live Updates

شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا فیصلہ چیلنج کریںگے،فواد چودھری

تاریخ گواہ ہے کہ جو بیرون ملک گیا وہ واپس نہیں آیا، شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 17:13

شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا فیصلہ چیلنج کریںگے،فواد چودھری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو بیرون ملک گیا وہ واپس نہیں آیا، شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو 6 ہفتے کیلئے ضمانت دے دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ نوازشریف پر باہر جانے کی عدالتی پابندی خوش آئند ہے۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں پہلے ہی موجود ہے۔ ہماری آفر سے مختلف فیصلہ نہیں آیا، نوازشریف وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں علاج کروانے کا مشورہ مان لیتے توخواجہ حارث کی فیس بچ جاتی۔

(جاری ہے)

نوازشریف کا سارا کچا چٹھا عدالت میں کھل گیا ہے۔ ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کو ئی بیماری نہیں بلکہ انہیں صرف ذہنی دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مستقل طور پرباہر جانا چاہتے ہیں تواس کا حل موجود ہے۔ نوازشریف لوگوں کے پیسے واپس کریں۔خواجہ حارث کو چاہیے کہ میاں صاحب کو اچھی طرح قانونی ہدایت کریں۔نوازشریف علاج کیلئے باہرسے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں توبلا لیں کیونکہ ان کے پاس وسائل موجود ہیں۔ میں حیران ہوں کہ میاں شریف نے اتفاق ہسپتال بنایا لیکن نوازشریف کو اس پر بھی اعتبار نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ کیونکہ جو بھی ملک سے باہر گیا وہ واپس نہیں آیا۔ نامناسب بات ہے اگر کوئی کہے علاج کروانے صرف لندن سے کم نہیں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں مارچ ہورہا ہے۔ انہوں نے 300 ٹکٹ خریدے تھے، وہ اب بڑے مارچ کے اوپر ہیں ۔ بلاول نے ٹرین کیلئے 11لاکھ روپے ادا کیے۔

اچھی بات یہ ہے کہ بلاول نے پہلی بار ٹرین کے ٹکٹ خریدے ہیں۔این ایف سی ہوا ، مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ کا اور حصہ بڑھایا جائے، میں نے اسد عمر سے بات کی کہ پہلا پیسا بھی لندن میں لگ گیا اب سندھ کا پیسا پھر دبئی یا لندن پر لگنا ہے توسندھ کے عوام فیصلہ کرلیں۔ سندھ کے لوگوں کے اوپر ایک غاصب ٹولہ بیٹھا ہے۔ یہ ٹولہ نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات