ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

منگل 26 مارچ 2019 18:03

ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں، آرمی چیف قمرجاوید ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔آرمی چیف نے شرکا سے گفتگو میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے خطہ میں دیرپا امن کے لئے شرکاء کو اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے پاکستان اور خطے کے جیو پولیٹیکل ماحول پر بھی گفتگو کی، جیو پولیٹیکل ماحول میں موجود امکانات، اور سیکورٹی چیلنجز پر بھی بات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطہ کے ترقی کے لئے سی پیک کے کردار پر گفتگو کی۔ تقریب کے بعد یوکے فیلڈ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔