منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری ،ہمشیرہ فریال تالپورکی درخواست پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا

منگل 26 مارچ 2019 23:52

منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری ،ہمشیرہ فریال تالپورکی درخواست پر نیب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی درخواست پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل امجد شاہ نے جواب داخل کرادیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ کے آرڈرکی روشنی میں سنایا گیا،بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس اسلام آبادمنتقل کردیاہے۔نیب کی جانب سے مزیدکہا گیا کہ کیس منتقلی کیخلاف درخواستیں تفتیش متاثر کرنے کیلئے دائر ہیں،سپریم کورٹ کا کیس منتقل کرنے کا حکم واضح اور غیر مبہم ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نیب کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔نیب کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب تحقیقات کو آگے بڑھارہا ہے، نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کے روح کے مطابق عمل کیا، درخواست گزاروں نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔