کرینہ کپور نے صبا قمر کی’ ’ہندی میڈیم 2‘‘ سے چھٹی کردی

اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں ’تخت اور گڈنیوز‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی

بدھ 3 اپریل 2019 13:03

کرینہ کپور نے صبا قمر کی’ ’ہندی میڈیم 2‘‘ سے چھٹی کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائین کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ان کی یہ فلم بہترین فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیجبکہ ہندی میڈیم کیسیکوئل ہندی میڈیم 2 میں صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہندی میڈیم 2 میں بھی کرینہ کپور کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا اداکار عرفان خان کی علاج کے بعدیہ پہلی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عرفان خان پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کو اینڈوکرائن نامی کینسرکا شکار ہیں، بعدازاں انہیںعلاج کے لیے بیرونِ ملک جانا پڑا تھا۔دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں ’تخت اور گڈنیوز‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :