خان گڑھ اور اردگرد کے علاقوں میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی

منگل 9 اپریل 2019 15:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) خان گڑھ اور اردگرد کے علاقوں میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی۔ رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں ہیضے کے مریضوں کیلئے بیڈ کم پڑ گئے۔آر ایچ سی خان گڑھ میں میڈیسن نہ ہونے کی وجہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر ڈاکٹر طاہر نسیم نے بتایا کہ ادویات نہ ہونے سے مشکل ہی. اپنی جیب سے باہر میڈیکل سٹورز سے الٹی اور موشن وغیرہ کی ادویات منگوا کر جیب سے پیسے ادا کر رھے ہیں۔دریں اثنا صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کی ادویات فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہی.

متعلقہ عنوان :