وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو ڈینگی بخار کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے اقدامت کی ہدایت

منگل 9 اپریل 2019 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو ڈینگی بخار کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے اقدامت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی بخار سے نبرد آزما ہونے اور اس کے تدارک کے لئے پلان ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد ڈینگی وائرس کے خطرہ والے زون میں واقع ہیں اور اس لئے اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ موجود ہے۔ ہر سال اسلام آباد میں کئی افراد ڈینگی بخار کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وزارت صحت نے ہسپتالوں کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں ڈینگی بخارکی تشخیص کرنے کی سہولت ، بیڈز اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ وزارت صحت نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتال اپنے علاقوں میں ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں اور لوگوں میں آگاہی پہنائیں۔ تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی بخار سے نمٹنے کے انتظامات کریں۔

متعلقہ عنوان :