ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے دوملزمان گرفتار ،9کروڑ روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد

جمعرات 11 اپریل 2019 13:54

ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے دوملزمان گرفتار ،9کروڑ روپے کی ملکی و غیرملکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر کے 9کروڑ روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو افراد وسیم راجہ اور محمد شکیل المعروف سلیم کنڈے والا کو گرفتار کرلیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں دونوں افراد نے ملتان میں واقع گھر میں کروڑوں روپے کی کرنسی رکھی ہوئی تھی۔ایف آئی اے نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔