آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،دفاعی تعاون میں اضافے اور سکیورٹی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال

تاجکستان ایک برادر ملک ہے، پاک تاجک تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو مزید فروغ ملے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 11 اپریل 2019 16:43

آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،دفاعی تعاون میں اضافے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی میرزو نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون میں اضافے اور سکیورٹی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون میں اضافے اور سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔تاجک وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہاکہ تاجکستان برادر ملک ہے، تاجکستان اور پاکستان کے تعلقات علاقائی امن و امان کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے۔