شہری موسم گرما کے پیش نظر انفیکشن سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیارکریں، طبی ماہرین

جمعرات 11 اپریل 2019 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) ماہرین امراض جلد نے شہریوں کو موسم گرما کے تناظر میں جلد کی الرجی اور فنجائی کے انفیکشن سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مطابق موسم گرما میں جلد کی الرجی اور دیگر جلدی بیماریوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم سے پسینے کی شکل میں پانی کا اخراج ہوتا ہے جس سے جلد کی بیماری کے جراثیم کو پنپنے کے لئے بہتر ماحول فراہم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جلدی بیماریوںسے بچائو کے لئے حفظان صحت کے طریقوں کو اختیارکرنا ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر جلدی بیماریوں کا علاج آسان اور اس سے صحتیابی جلد ممکن ہے۔ ماہرین نے بتایاکہ ذاتی حفظان صحت پر توجہ دے کر جلدی بیماریوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ موسم گرما میں ہاتھوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے علاوہ جلد کو خشک رکھنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں کے علاوہ متوازن غذا کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :