حکومت نے ڈالر 150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا،خورشید کا دعوی

جمعرات 11 اپریل 2019 21:28

حکومت نے ڈالر 150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا،خورشید کا دعوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے امریکی ڈالر 150 روپے تک لے جانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سے یہ بات چھٴْپائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں بلکہ حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔