پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رائیگاں
سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رواں برس دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کردی
محمد علی اتوار 14 اپریل 2019 00:37
(جاری ہے)
تاہم اب اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کی بات چیت ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان بھیجنے سے متعلق کسی قسم کا کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی اپنی سرزمین پر نہیں کی۔اس کے بعد سے پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں البتہ وہاں سیریز کا انعقاد پر پی سی بی کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بورڈ ایک عرصے سے غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔2015 میں زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں میزبانی کرنے کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے تین ملکوں پر مشتمل ورلڈ الیون نے 2017 میں پاکستان کا دورہ کر کے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔پھر سری لنکا کی ٹیم ایک ون ڈے میچ کھیلنے پاکستان آئی تھی جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد پی سی بی ملک میں عالمی کرکٹ کی مکمل بحالی کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے۔اس دوران ملک میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد بھی ہوتا رہا جس میں دنیا بھر کے سپر اسٹارز نے شرکت کی خصوصاً پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوئے جس میں تمام ہی ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑیوں نے کراچی آ کر میچز کھیلے۔ان تمام عالمی اور پی ایس ایل میچز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جسے غیرملکی کھلاڑی بھی سراہے بنا نہ رہ سکے اور پی سی بی کی ان کوششوں سے ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی امید روشن ہوئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.