دارلصحت ہسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بچی معذور

ہسپتال انتظامیہ نے دوا کی زیادہ مقدار ڈرپ میں شامل کر دی جس کی وجہ سے بچی معذور ہو گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 16:54

دارلصحت ہسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بچی معذور
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) عامر چشتی کے ہسپتال دارلصحت میں غلط انجیکشن لگنے سے بچی معذورہو گئی۔ متاثرہ بچی کے والد نے شکایت کی ہے کہ بچی کو میٹ میں درد کے باعث ہسپتال لائے جہاں نرسز نے فوراََ ہی بچی کو ڈرپ لگا کر اس میں انجیکشن لگا دیا، جب بچی کو واپس لے جانے لگے تو اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر ڈاکٹرز نے کہا ایک رات مزید رک جائیں، صبح تک بچی ٹھیک ہو جائے گی لیکن بچی معذور ہو گئی۔

عامر چشتی نے والد کی شکایت کے بعد تمام نرسنگ سٹاف کو معطل کر دیا اور بچی کے علاج کا تمام خرچ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر چشتی کے ہسپتال میں ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر چشتی کے دارلصحت ہسپتا ل میں پہلے بھی ڈاکٹرز اور نرسز کی جانب سے غفلت برتے جانے پر مریض متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کے قانونی مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بچی کے علاج کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔

بچی کے والد نے کہا ہے کہ ہسپتال نے خود تصدیق کی ہے کہ معاملہ غلط انجیکشن کی وجہ سے پیش آیا۔ والد کا کہنا بچی کو ایک منٹ میں انجیکشن لگا دیا گیا اور میری پھول جیسی بچی کو معذور کر دیا گیا۔ بچی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ معزور ہونے والی معصوم انشو کی عمر 9 ماہ ہے۔ 
دارالصحت کراچی
دارالصحت کراچی

متعلقہ عنوان :