Live Updates

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو دیوالیہ کردیا‘ ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے متحد ہوگئے‘ مخدومزادہ زین قریشی

اتوار 14 اپریل 2019 20:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو دیوالیہ کردیا‘ عوام نے سابقہ انتخابات میں دونوں کو بری طرح مسترد کیا‘ ملتان کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ ایک دوسرے کا پیٹ چاک کرکے کرپشن کی رقم نکلوانے کا دعویٰ کرنے والے یکجا ہوگئے‘ عوام نے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کے مختلف علاقوں چک نمبر 12 ایم آر میں پی ٹی آئی کارکن صفدر حنیف کی رہائش گاہ پر اور چک نمبر 13ایم آر میں یوسی چیئرمین علی احمد بھنڈر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان کی عوام دونوں جماعتوں کی مک مکا کی سیاست سے تنگ تھے اور عمران خان کی صورت میں انہیں ایک ایماندار اور خلوص نیت والی قیادت میسر آگئی ہے‘ ہماری عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو اقتدار میں لائیں گے۔

عمران خان کی قیادت میں کلین اینڈ گرین پاکستان تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ قوم ساتھ دے عوامی امنگوں کے مطابق نیا پاکستان تشکیل دیں گے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی چک 9ایم آر میں گئے جہاں انہوں نے سکندر کھرل مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ چک نمبر18ایم آر میں عبدالغنی انصاری مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ چک نمبر 16ایم آر میں ارشد نمبردار کے پوتے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

چک نمبر21 ایم آر میں چیئرمین ممتاز خان بلوچ کی کارنرمیٹنگ میں شرکت کی۔ موضع لوٹھڑ میں حضور بخش کے پوتے کی شادی میں شرکت کی۔ موضع مونگ وڈ میں غلام حسین کالرو کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی۔ ملتان میں محمد لیاقت لوٹھڑ کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی۔ ملتان میں غلام فرید بخاری کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی۔ سابق ممبر ضلع کونسل سید امیر حیدر شاہ ، چیئرمین ممتاز خان بلوچ، یوسی چیئرمین احمد علی بھنڈر و پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات