پولیس اہلکاروںدکاندار کی جانب سے پانی کی بوتل کے پیسے مانگنے پر بپھرگیا،سرعام تشددکانشانہ بنایااور منشیات کاالزام لگا کر لاک اپ کردیا

اتوار 14 اپریل 2019 22:20

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) پولیس اہلکاروںدکاندار کی جانب سے پانی کی بوتل کے پیسے مانگنے پر بپھرگیاسرعام تشددکانشانہ بنایااور منشیات کاالزام لگا کر لاک اپ کردیا۔

(جاری ہے)

یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیپلز پارٹی کے نامزد این اے 215 کے امیدوار نوید ڈیرو جو کہ رانا شبیر کی وفات پر رانا یوسف سے تعزیت کرنے کے لئے موبائل مارکیٹ پہنچے تو ان کی پروٹوکول میں آنے والے پولیس اہلکاروں نے ایوب عرف منا نامی دکاندار سے پینے کے لئے پانی کی بوتلیں مانگی تو دکاندار کی جانب سے پیسے طلب کرنے پر پولیس اہلکاروں نے دکاندار کو سرعام گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئے اور لاک اپ کردیا دوسری جانب ایس ایس پی سانگھڑ شفیق ذیشان صدیقی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے گی جو بھی اس واقعہ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی